کرام اور مشائخ عظام نے دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان کارنامے مَدَنی چینل کے بارے میں اپنے اپنے تأثرات قلمبند فرمائے ۔ اجتماع میں تشریف لانے والوں اور دیگر علماء ومشائخ کرام کے تأثرات کے اقتِباسات حسب ِ ذیل ہیں :
(73 )استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول حضرت مولانامحمد ارشاد احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ،جامعہ غوثیہ احسن المدارس اڈہ چھب تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی عالمگیر تحریکِ احیائے سنت دن بدن ترقی کے مراحل طے کررہی ہے، اس پاکیزہ تحریک کے انوار ِرُشد و ہدایت و ثَمَراتِ تبرکات عوام و خواصِ اہلسنّت کے لیے مسعود و مسرور کن ہیں ، اللہ تعالیٰ اس تحریک کے روحِ رواں فیض رساں محی السنۃوالدین امیر اہلسنّت بالیقین حضرت مولانا صوفی محمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی عمر دراز فرمائے اور اِن کے فیضان کو عام فرمائے۔ اس سلسلہ میں آپ اور آپ کے رُفَقاء کی مساعی ٔجمیلہ بارگاہِ ربُّ العٰلمین میں قبول ہوں۔ مزید مَدَنی چینل کے اِجراء پر سعادت ِدارین نصیب کرے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم الامین صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد