Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
29 - 48
بات کی اور مزید خوشی حاصل ہوئی کہ مَدَنی چینل کا بھی آغاز ہوچکا ہے، اللہ تعالیٰ اسے مزید ترقیاں  عطا فرمائے ،آمین۔ اہلیانِ برطانیہ کی دِلی خواہش ہے کہ مَدَنی چینل کو برطانیہ میں  سیٹلائیٹ پر شروع کیا جائے تاکہ مزید مسلک و عقائد کی صحیح صحیح، گھر گھر میں  عوام کی اصلاح کی جائے، اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کی کاوش کو قبول و منظور فرمائے ،آمین۔ اور ہم یقین دلاتے ہیں  کہ ہر معاملے میں  دعوتِ اسلامی سے تعاون کریں  گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(106)حضرت مولانا کلیم اللہ سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نگران و ناظم جامعہ انوارالعلوم کچہری روڈ مدینۃ الاولیاءملتان ،پاکستان)
	بندہ ناکارہ کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے اپنے مَدَنی چینل کا آغاز کیا۔دراصل مَدَنی چینل بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذریعہ ہے ۔اس سے لوگ وقتاً فوقتاً صراطِ مستقیم اور سرکار دوعالم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی محبت اور عشق سیکھیں  گے۔ لوگ جہاں  بیٹھ کر غلط میڈیا دیکھتے ہیں  وہاں  ایک راہِ ہدایت پرلے کر آنیوالے