Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
27 - 48
اُمتِ مسلمہ کے لیے نشأۃِ ثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو صحیح معنوں  میں  محبتِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  اور محبتِ سنت رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی احسن انداز میں  پیش کررہی ہے۔ اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بذریعہ مَدَنی چینل کے دونوں  چیزیں  لوگوں  کے گھروں  تک پہنچیں  گی اور مسلمانوں  کے گھروں  سے بے حیائی اور عریانی ختم ہوگی۔ اس کے علاوہ صحیح العقیدہ علماء کرام کے بیانات سے لوگوں  کے عقائد کی بھی تصحیح ہوگی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(103) حضرت مولانا محمد نعیم المصطفیٰ چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مدینہ ،نائب ناظم جماعت اہلسنت پنجاب ساہیوال پاکستان) 
	عالمِ اسلام میں  مَدَنی چینل جس کا اہتمام دعوتِ اسلامی نے کیا ہے ، دین اسلام کی عظیم خدمت اور مسلمانوں  کے لیے آقائے دوعالم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت کی ترویج کا بہترین ذریعہ قائم کرکے اسلام کی بہت بڑی خدمت سر انجام دی اور سُنَّتِ رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  کی ترویج و اشاعت کے لیے عملی طور پر بالخصوص امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی