چینل ہمیں دیکھنے کو ملا۔اللہ تعالیٰ بطفیلِ حبیب کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اسے تاقیامت قائم ودائم رکھے۔ اٰمین ثُمَّ اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(101)حضرت مولانامفتی محمد عبدالشکور رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدمحمدی رضوی و ناظم اعلیٰ جامعہ عبداللہ ابن مسعود یسین آباد فیصل آباد، پاکستان)
مَدَنی چینلاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پُر فتن دور میں جہاں بُرائی، بے حیائی کے مقابلہ میں بَہُت بڑی آڑ بنے گا وہاں احیائے دین اور اہلسنّت کی تعمیر و ترقی کے لئے ممدو و معاون ثابت ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(102)حضرت مولاناقاضی فیاض احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد مَدَنی کلوٹ شریف، ضلع وتحصیل ایبٹ آباد ، صوبہ سرحد، پاکستان)
ہماری طرف سے عالمی مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل شروع کرنے پرڈھیروں مبارک باد قبول ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حضرت علّامہ مولیٰنا پیر طریقت محمد الیاس عطار قادری صاحب کی عالمگیر تنظیم آج کے اس پُرفتن دور میں