پاتے مگر مَدَنی چینل کے ذر یعے وہ پیغام اور نیکی کی دعوت گھروں میں پہنچ رہی ہے۔ اب دل میں سکون ہے کہ ہم اس دنیا سے بھی چلے گئے مَدَنی چینل کے ذریعے گھر والوں کی اصلاح ہوگی۔ اس کے ذریعے دنیا میں اس کا پیغام پہنچے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(99)حضرت مولانا حافظ محمد انور نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ غوثیہ مسجد بلال نونار / نارروال ،پاکستان )
مَدَنی چینل سے تبلیغ دعوتِ دین کی آواز گھر گھر پہنچے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(100)حضرت مولانامحمد عارف راہی القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین نعت اکیڈمی امام و خطیب 128روز فیلڈ روڈ برمنگھم،U.K )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی عالمگیر تحریک کی برکتوں سے اسلامی چینل معرض وجود میں آیاہے۔ امیراہلسنّت پیر طریقت علّامہ محمد الیاس عطارقادری مدظلہ العالی کی دعاؤں اور محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ایسا صاف ستھرا اسلامی