(97)حضرت مولانا محمد شاداب رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد گلستان مدینہ، گلستان کالونی نمبر ۲، سردارآباد فیصل آباد، پاکستان)
مَدَنی چینل ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت مغربی یلغار کے مقابلہ میں جس طرح اسلامی تعلیمات کو فروغ دے رہا ہے یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ہم امیر اہلسنّت زیدمجدہٗ کو اور مَدَنی چینل کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی استقامت کی دعا کرتے ہیں ۔خدا کرے اس چینل کی رِیت پڑ جائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(98) حضرت پیرشیخ راشد ایوب قریشی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( آستانہ سفینہ نوری،گلستان اوکاڑوی ڈولی کھاتہ نزد گلزار حبیب مسجدباب المدینہ کراچی)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن، اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے امیر اہلسنّت دام ظلہٗ کے ذریعے مَدَنی چینل عطا فرمایا۔ امیر اہلسنّت ، مرکزی مجلس شوریٰ اور عام اسلامی بھائیوں کو مبارکباد۔عموماً لوگ مَدَنی ماحول یا بزرگ کی صحبت کی وجہ سے نیک ہوجاتے ہیں لیکن اپنے گھر والوں کو نیکی کی دعوت نہیں دے