Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
23 - 48
اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی پیاری اور میٹھی سنتیں  پہنچائے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(95) حضرت مولانا مفتی رحمت علی نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ ناروال، پاکستان)
	مَدَنی چینل کے آغاز سے تمام عالمِ اسلامی میں  فائدے کی بہاریں  نظر آئیں  گی۔ اس چینل سے الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے استفادہ کرنے کا بہترین فیصلہ کیا گیا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(96)حضرت مولانا محمد یعقوب اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( چیف ایڈیٹر ماہنامہ تاجدار یمن نارروال ، پاکستان)
	مَدَنی چینل دفاعِ اسلام و تحفظ ِعقائد و اعمالِ اہلسنّت کا زبردست ذریعہ ہے، اس چینل کے آغاز سے دعوتِ اسلامی اپنی تمام تر سرگرمیاں  دنیا کے سامنے بلا نوک ٹوک نشر کرسکتی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد