Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
22 - 48
(93)حضرت مولانا منیر احمدخان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی وناظم اعلیٰ جامعہ جلالیہ شفیقیہ منظور الکونین بھینی روڈ اسلام آباد لاہور کینٹ،خطیب جامع مسجد گنبد والی اکالی محلہ باغبانپورہ مرکز الاولیاء لاہور)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے ،میں  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قبلہ امیر اہلسنّت اور مرکزی مجلس شوریٰ دعوت ِ اسلامی کا یہ ایک عظیم صدقہ جار یہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جار ی رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(94) صاحبزادہ پیر عثمان فرید چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( ابن سجادہ نشین دربارِ عالیہ بابا فرید علیہ رحمۃ اللہ المجیدپاکپتن شریف پاکستان) 
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی جس کے بانی و امیر محسن ِاہلسنّت حضرت پیر مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ ہیں ، نے بہت قلیل عرصے میں  چار دانگ ِعالم اسلام کا پیغام عام کیا ہے ،اپنے تبلیغی وُفود(مَدَنی قافلوں ) و بے پناہ مفید و اہم تحریری لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اب مَدَنی چینل کے ذریعے بھی دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں  حضور پرنور شافع یوم النشور صلّی