Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
21 - 48
اعتراف اپنوں کے علاوہ بیگانوں  نے بھی کیا اور مَدَنی چینل کا اِجراء تو سونے پر سہاگہ ہے، اس سے ہر خاص و عام کو گھر بیٹھے دین سے بہرہ ور ہونے کا موقع مل رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(92) حضرت مولانا پیر نور محمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ بڑیلہ شریف تحصیل وضلع گجر ات،پاکستان )
	آج پہلی دفعہ دعوت ِ اسلامی کے اجتماع میں  حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ،مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ گونگے ، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں  کو مل کر سر کار مدینہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت کے چر اغ جلتے نظر آئے اللہ تعالیٰ امیر اہلسنّت عمّ فیوضُہٗ کی ان کاوشوں  کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے او رمَدَنی چینل کو اہلسنّت کی ترویج کا اعلیٰ نمونہ بنائے جس سے ایک دنیا فائدہ اٹھائے۔ ایک انتہائی اَحسن اِقدام ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد