قیامت تک جاری وساری رہے اور اس کا فائدہ پوری مسلم دنیا کو پہنچے۔ ہماری دعائیں ہیں کہ یہ کام روز بروز بڑھتا رہے، اس پیغام سے ہر گھر کے فرد کو سنت کی ادائیگی کی خیر ملے گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی ہر فرد جلد اس پر عمل کرے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(90) حضرت مولاناصاحبزادہ قاری محمد فیاض الحسن صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ نور الاسلام للبنات کوٹ اسحاق گوجرانوالہ پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلمحبت ِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا درس دے رہا ہے ، عالمِ اسلام میں عشق مصطفے صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی شمع روشن ہوئی ہے اور مَدَنی چینل عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے خلاف بہت بڑا جہاد ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(91) حضرت مولاناقاری غلام رسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر جماعت اہلسنّت پاکستان حلقہ ٹانڈہ ضلع گجرات پاکستان)
دعوتِ اسلامی کے مخلص اراکین نے جس خلوص ، جانفشانی اور تندہی کےساتھ اندرون ِ ملک و بیرون ملک اہلسنّت کے عقائد کی ترویج و اشاعت کی ہے اس کا