Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
2 - 48
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سنّتوں  بھرا اجتماع ۱،۲،۳ ذوالقعدۃالحرام ۱۴۲۹ھ / 31اکتوبریکم 2نومبر 2008؁ء مد ینۃُ الاولیاءملتان شریف میں  بخیروعافیت منعقد ہوا۔ پاکستان اور دیگر ممالک سے علمائے کرام و مشائخِ عظام اورعوام کے بے شمار مَدَنی قافلے اِس میں  شریک ہوئے۔ سینکڑوں  ایکڑ پر مشتمل صحرائے مدینہ لاکھوں  مسلمانوں  سے آباد ہوگیا، ہر طرف سنتوں  کی بہار تھی۔اجتماع کے آخری دن بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے بیان فرمایا اور اس کے بعدذکراللہ عزوجل، تصّورِ مدینہ اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد 12ماہ ، 30دن ، 12دن اور تین تین دن کے بے شمار مَدَنی قافلے سنتوں  کی تربیت کے لیے روانہ ہوئے۔
	ملکِ شام سے تشریف لائے ہوئے جامع المغربیۃ دمشق کے مدیر اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم بُزرگ پیر طریقت حضرت سیدنا شیخ رجب دیب حَفِظَہ اللہُ تعالٰینے اس اجتماع کو میدان عرفات کے بعد مسلمانوں  کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا۔اس سنتوں  بھرے اجتماع میں  تشریف لائے ہوئے متعدّد علمائے