کررہی ہے، بہت خوشی ہوتی ہے جب مَدَنی بھائی مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں ، اس بات کی اور خوشی ہوئی جب معلوم ہوا کہ مَدَنی چینل شروع ہوگیا ہے ،دنیا میں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے بہت اچھا اِقدام ہے۔ ہم مسلمانانِ برطانیہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت اور دینِ متین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے یوکے میں آن ایئر چینل (On-air Channel)کا آغاز کیا جائے جہاں غیروں کے چینل دن رات کام کررہے ہیں اس میں سنّی عوام کے عقائد کی حفاظت کے لیے اشد ضرورت ہے کہ جلد از جلد مَدَنی چینل کا یوکے میں آغاز کیا جائے تاکہ دین و مسلک کا پیغام گھر گھر پہنچایا جاسکے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(89) واعظ ِاسلا م حضرت پیرحافظ محمدنالے مٹھو مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(روحانی مرکز فیضان قرآن و سنت غالب نگر فاروق نگر،لاڑکانہ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل شروع کرنا ایک بہت بڑی سعادت کا کام ہے، اس کو شش پر میں مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ