Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
17 - 48
محظوظ ہورہے ہیں۔میں  اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس اسلامی مَدَنی چینل کے لئے توفیق اور تائید کی امید کرتاہوں کہ تما م عالم ِاسلام اس چینل کی برکتوں  سے مالا مال ہو اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں  ان لوگوں  کے لئے بہترین جزا کا طلبگار ہوں  جو اس مَدَنی چینل کی خدمت پر مامور ہیں اور عزت مآب امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس القادری العطار مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو ترقی عطا فرمائے اور ان کی روح القدس کے ذریعے مد د فرمائے۔ آمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(86) حضرت پیر محمد تبسم بشیر اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وسجادہ نشین مرکزی اویسیاں  نارووال پاکستان)
	مَدَنی چینل کا آغاز اہلسنّت و جماعت کے لیے نعمت سے کم نہیں۔ مَدَنی چینل جہاں  فحاشی و عریانی کے تدارُک میں  سنگِ میل ثابت ہوگا وہاں  معاشرے کو حقیقی اسلامی سانچے میں  ڈھالنے کے لیے بھی زبردست کردار ادا کرے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد

(87) شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اکرم چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس الجامعۃ الفاطمیہ Dبلاک ،بہاولنگر روڈ عارف والا، ضلع ساہیوال، پاکستان)