Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
16 - 48
دیکھا بھی کہ بہت سے لوگوں  کی غلط فہمیوں  کا ازالہ ہورہا ہے اور کتنے لوگ حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں ، لوگ غلط روی سے راہِ راست اپنا رہے ہیں ، بددینوں  کے بیانات سننے سے باز آرہے ہیں۔ بارگاہِ ایزدی میں  دست بدعا ہوں  کہ اے ربّ عزوجل ہمیں  ،ہماری تنظیموں  کو ،ہمارے احباب کو حق پھیلانے اور باطل کے سدِّ باب کی سعی بلیغ کی توفیق سے نواز دے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(85)حضرت سیدنا الشیخ محمد فواز النمرالحنفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(الجامع الاموی و معہد الفتح الاسلا می دمشق شام )
(عربی تحریر کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے)
	 اللہتعالیٰ کی توفیق سے مجھے مَدَنی چینل دیکھنے کا موقع ملا جسے میں  نے عالم ِاسلام کے لئے خیر وبرکت کا باعث پایااور یہ اس لئے کہ اس میں  نہ صرف اہلسنّت وجماعت کے عقیدے کی صحیح تعلیم دی جاتی ہے بلکہاللہ تعالیٰ کے حضوررقت آمیز دعائیں  بھی کی جاتی ہیں  اور حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں  گلہائے عقیدت کے نذرانے بھی پیش کئے جاتے ہیں  جس سے ہر مسلمان مرد عورت