مَدَنی چینل عالمِ اسلام کے مسلمانوں اور بالخصوص اہل پاکستان
کیلئے رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ چینل موجودہ دور کے علمی اور عملی ضروریات کو اَحسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ امیر اہلسنّت مجاہد ملت امیر دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی وقت کے عین مطابق اہلِ اسلام اور اہلِ ایمان کی رہنمائی فرما رہے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(84) حضرت علّامہ مولانامفتی شمس الھدیٰ مصباحی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق مدرس الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،ہند،حال مفتی دارُالافتاء کنزالایمان ،ویسٹ یارک شائر UK )
آج کے پر آشوب اور پُر فتن دور میں جب کہ میڈیا کا ہر چہار جانب غلغلہ ہے۔ کفار و مرتدین اور تمام فِرَقِ باطلہ پوری سرگرمی کے ساتھ اپنے باطل و عاطل عقائد و نظریات کو پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ جس کے سبب ہماری جوان نسل خاص طور پر گمراہی اور بے راہ روی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ اس تناظر میں عقائد صحیحہ کی ترویج و اِشاعت کی خاطر اور قوم ِمسلم کو فاسد و کاسد خیالات سے محفوظ رکھنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز معاشرے کے مرض کا برمحل علاج ہے۔ میں نے اس کے بارے میں سُنا اور