Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
14 - 48
اور واضح شکل وصورت میں  ہر فردِ بشر تک پہنچتی رہے۔ مَدَنی چینل کی افادیت پر تشکیک وتخریب کے دبیز پردے نہ پڑیں  اس کے لئے کوشاں  رہنا ہمارا اعلیٰ فریضہ ہے ۔ میں  پورے وثوق کے ساتھ عرض کر سکتا ہوں  کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ   آئندہ چند سالوں  میں  مَدَنی چینل وہ عظیم وصالح انقلاب برپا کر پائے گا جو یقینا عالمِ اسلام کے لئے تاریخ ساز ہوگا، اس چینل کی بقاء اور فروغ و ارتقاء کے  لئے تعاون ،خیر پر تعاون ہے جس کا حکم ربّ کریم جل جلالہ نے ہمیں  یوں  دیا ہے:  {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی (پارہ۶ المائدۃ ۲) ترجمۂ کنزالایمان :اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو} ربّ کریم  عزوجل ہم کو اِحقاقِ حق اور اِبطالِ باطل کی نعمت سے سرفراز فرمائے ۔ میری نیک خواہشات اور قلبی دعائیں  مَدَنی چینل کے ساتھ ہیں۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(83) حضرت مولانا پروفیسرڈاکٹر سید شاہد علی نورانی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نبیرہ خلیفہ ٔ اعلیٰحضرت سید ایوب علی رضوی علیہ رحمۃ القوی حال مقیم باغبانپورہ مرکزالاولیاء لاہور)