Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
13 - 48
(82) حضرت مولانامفتی محمد اشتیاق القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز علّامہ تحسین رضا خان علیہ رحمۃ المنّان ، فاضل دارالعلوم منظراسلام بریلی شریف ،مدیر جامعۃ الامام احمد رضا،دہلی ،ہند) 
	اُمّتِ محمدیّہ علی صاحبہا افضل الصلاۃ و اکمل التسلیم کے ان گنت امتیازات میں  یہ امتیاز بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کا ہر فرد اپنی طاقت وقدرت، بساط وحیثیت، اسباب و وسائل اور تاثیر وتسخیر کے مطابق اسلام کی دعوت وتبلیغ کا مکلف وپابند ہے۔ دعوتِ اسلامی قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمی تحریک ہے جس نے اسلام کا آفاقی پیغام عصری تقاضوں  کو مد نظر رکھ کر اطراف واکنافِ عالم میں  پہنچانے کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ عصرِ حاضر میں  الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت سے انکار و صَرفِ نظر نہیں  کیا جا سکتا۔ میڈیا کے ذریعے سے آج بے شمار باطل تحریکیں  اپنے باطل اَفکار و نظریات کی تبلیغ وترسیل میں  مصروف ہیں  اور بے شمار سادہ لوح مسلمانوں  کے دین و ایمان کو لوٹ چکی ہیں  ۔ اِن حالات میں  دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کر کے وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس پر تمام عوام وخواص اہلِ ایمان کو بصد انشراحِ صدر مبارکباد پیش کرنی چاہئے اور ہر ممکن تعاون کے ذریعے اس آلۂ دعوت و ترسیل کو تقویت پہنچانی چاہئے تاکہ آوازِ حق اپنی پاکیزہ، نورانی، اسلامی، روحانی، ہمہ گیر