اسلام ایسا دین ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے دنیا اور آخرت کی سعادت رکھی ہے۔ چنانچہ جب اسلام کو اس کی حقیقی صورت کے بغیر پیش کیا جائے تو ایسا نظام بن جائے گا جس میں کوئی نظم وضبط نہ ہواور یہی چیز اس حقیقت کا انکار کرتی ہے جس کے اظہار کا اللہ سبحانہٗ تعالیٰ ارادہ کرتا ہے۔ہم اس مَدَنی چینل کی ترقی، کامیابی اور بہتری کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاکرتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور ملتمس ہیں کہ وہ اس چینل کو توفیق عطافرمائے کہ یہ اسلام کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مَدَنی چینل دنیا کی ہر زبان میں اسلام کے پیغام کو پہنچائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(81) الداعیۃ الکبیر حضرت سیّدنا الشیخ رجب دیب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیر جامع المغربیۃ دمشق، الشام)
انہوں نے مَدَنی چینل کے بارے میں الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد