مَدَنی چینل اور اس کی انتظامیہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ایک تعمیری کردار اور ظلمت کے اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن بن کر اپنے اردگرد کے ماحول کو روشن و منور کرے گا۔ ہمارے علماء و مشائخِ برطانیہ و یورپ کا تعاون اور ان کی دعائیں ہر حال میں شامل حال رہیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲتعالٰی علٰی محمّد
(80)حضرت سیدنا الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب مدیرجامع المغربیۃ دمشق ،الشام)
(اصل تحریر عربی میں ہے اس کا اردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے)
اس مَدَنی چینل سے ہمارے دل میں بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ یہ وہ چینل ہے جو صحیح واعتدال پسند اسلام اور عظمتِ اسلام کی تبلیغ میں ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ صحیح معنوں میں یہ چینل عالمِ اسلام اور اسلام کی حقیقت اور اس کے جوہر پر دلالت کرتا ہے اور جب اسلام کو اس کی حقیقت ، اسلام کے نظامِ عدل ورحمت اور اسلام کی حقیقی روح کے ساتھ پیش کیا جائے تو اس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا سوائے اس شخص کے جو اپنے اندھے اور بہرے ہونے کی وجہ سے حقیقتِ اسلام سے ناواقف ہے۔