اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے، اس میں اسلام کے بہت سارے بنیادی معاملات و مسائل مثلاً وضو نماز روزہ و دیگر عبادات کو خوب اُجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عریانی وفحاشی کے دور میں اس چینل کا قیام اللہ تعالیٰ کا خصوصی عطیہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(79)حضرت مولانامحمد بوستان القادری الضیائی المدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ،چیئرمین مساجد کمیٹی مڈلینڈزبرمنگھم ،برطانیہ )
مَدَنی چینل کی نشریا ت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فلاحِ انسانیت کے لیے مفید اور کارآمد ثابت ہوں گی ۔یہ جان کر از حد مسرت ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور صدقہ حبیبِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اور نگاہِ غوثُ الثقلین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خیر و برکت اور حضرت قبلۂ عالم روحِ رواں دعوتِ اسلامی انٹرنیشنل کی نیک دعاؤں سے مَدَنی چینل کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور میڈیا کی اہمیت و افادیت کا اس برق رفتار ترقی کے دور میں انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ انسان ستاروں پر کمندیں اور کائنات کے ذرّہ ذرّہ کو تسخیر کرنے کے درپے ہے، ایسے حالات میں مَدَنی چینل کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔امید ہے