Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
9 - 48
کررہے ہیں  ایسے حالات میں  مَدَنی چینل اُن کا جواب دینے کا موثر ذریعہ بنے گا۔ ان شاء اللہُ العزیز ، اور شمعِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نورانی کرنوں  سے قلوب و اذہان کی دنیا کو منور و مستنیرکرنے کا فریضہ انجام دے گا اور باطل کی پھیلائی ہوئی تاریکی کو فیضان ِ مدینہ کے نور سے روشن کرے گا۔ اور ہم امید کرتے ہیں  کہ مَدَنی چینلبلا امتیاز اپنے پروگراموں  کو حضور پُرنور سید العالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مبارَک نظام و مقام کے لیے کام کرتا رہے گا۔ اور اس دورِ جدید کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9)استاذ العلماء حضرت مولانا سید صادق رسول شاہ سعیدی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم ونگران شعبہ تفسیروحدیث جامعہ فریدیہ کوٹ مٹھن ضلع راجن پورپنجاب)
	  یقینا قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس قادری رضوی مدظلہ اور آپ کی بنائی ہوئی مرکزی مجلس شوریٰ کا ’’مَدَنی چینل‘‘کے نام سے خالصتاً مذہبی و دینی احکام و معاملات کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ٹی وی چینل کا آغاز کرنا، ان کی بالغ نظری و