Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
8 - 48
(اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ) مسلکِ اہلسنّت کی اشاعت و فروغ کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7)حضرت مولانا مفتی سید محمد عظمت علی شاہ صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(ریسرچ و رجسٹریشن آفیسر اوقاف سندھ کراچی، مفتی دارالعلوم احسن البرکات حیدرآباد)
	دینِ اسلام کی نشرواشاعت اور اس کی ترویج کے لیے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینلایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔نیز عوامِ اہلسنت کے عقائد اور اعمال کی درستگی کے لیے بھی بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8)حضرت مولانا مفتی محمدہدایت اللہ پسروری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد مدینۃ الاؤلیاء ملتان)
	 ہمارا یہ دور میڈیا کا دور ہے اور اِفکارو نظریات پھیلانے کا بہترین و مؤثر ذریعہ ہے بہت سے لوگوں  نے اپنے مخصوص نظریات و معتقدات پھیلانے کے لیے مختلف ناموں  سے چینلز شروع کررکھے ہیں  اور وہ اپنے گمراہ کن اور باطل نظریات کو شب و روز پھیلا رہے ہیں  اور امتِ مسلمہ کو گمراہ کرنے کے لیے شیطانی سازشیں