Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
7 - 48
(5) حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی ازہری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان ومہتمم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہومرکزالاولیاء لاہور)
 	مَدَنی چینل کے قیام پر انتہائی خوشی ہوئی، یہ ایک بہت بڑا میدان جو تبلیغی اعتبار سے خالی چَلا آرہا تھا اُس کو پُر کرنے کی عملی کوشش کی گئی ہے میرے خیال میں  اگر ہم صحیح پیغام کو پہنچانے کی کوشش کریں  حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں  کی روشنی میں ، تو ہم کہیں  بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6)ادیبِ شہیر حضرت مولانا محمد صدیق ہزاروی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(جامعہ ہجویریہ دربارِ عالیہ حضرت داتا گنج بخش مرکزالاولیاء لاہور)
	آج کے اس پرُ فتن اور لادینیت کا پرچار کرنے والے نام نہاد اسکالرز کی یلغار کے دور میں  مَدَنی چینل (دعوتِ اسلامی ) کا وُجُود روشنی کا مینار ہے ۔     اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کے ذریعے لادینیت کا قلع قمع کرنے اور اُمّتِ مسلمہ کو گمراہی کی دلدل میں  پھسنے سے بچانے میں  بہت مدد ملے گی۔علاوہ ازیں  یہ چینل