(3)شارِحِ حدائقِ بخشش حضرت مولانا مفتی غلام حسن قادریمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مفتی دارالعلوم حزب الاحناف دربارروڈ مرکزالاؤلیاء لاہور)
دعوتِ اسلامی کے مخلص کارکنان کی زبانی مَدَنی چینل کے بارے میں جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلبِ مضطر کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلنے لگیں کہ حضرت امیر اہلسنّت (دامت برکاتہم العالیہ)نے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(4)شارح سلام رضاحضرت مولانامفتی محمد خان قادریمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(جامعہ اسلامیہ مین بلیو ارڈ ،ایچی سن ہا ؤسنگ سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ مرکزالاؤلیاء لاہور)
مَدَنی چینل کا اضافہ ملک وعوام کے لیے ایک بہترین عطیہ ہے، عوام کو اس سے خوب اِستفادہ کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اسلام کے بہت سارے بنیادی معاملات مثلاً وضو،نماز اور دیگر عبادات کو خوب اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عریانی و فحاشی کے دور میں اس چینل کا قیام اللہ تعالیٰ کا خصوصی عطیہ ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد