جامعہ رضویہ قمر المدارس محلہ شمس العارفین بالمقابل کنگنی والا گوجرانوالہ)
مَدَنی چینلکا اِجراء بہت بہتر ہے۔ اہلسنّت کے مسلک کی تبلیغ کے لیے اِمداد ملے گی۔پوری دنیا میں اہلسنّت کے مسلک کا چرچا ہوگا۔وقت کی اہم ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ مزید دینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2)شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبدالتواب صدیقی اچھروی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ ،وسجادہ نشین آستانہ عالیہ مناظر اعظم رحمۃ اللہ علیہ مرکزالاولیاء لاہور)
اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک پہلے ہی بڑا وسیع تھا مگر اللہ کے فضل وکرم سے اب مَدَنی چینل نے دعوت ِاسلامی، دعوتِ سنّت کو اور زیادہ وسیع کر دیا ہے۔ اِنْ شَائَ اللہُ الْعَزِیْز اب دعوت اسلامی کی دعوت سنت گھر گھر پہنچے گی اور سنت رسول(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) پر عمل کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گا اور اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ دن دور نہیں کہ پورا ملک سرسبز نظر آئے گا اور پھر یہ خصوصی برکات پوری دنیا میں پھیل جائیں گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد