Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
4 - 48
آن رہے گا کم از کم اُس وقت تومسلمان دوسرے گناہوں  بھرے چینلز سے بچے رہیں  گے۔ الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مدنی چینل کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں (پروگراموں )کی ترکیب ہے اور دنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ ہزاروں  مبارکبادیوں  اور حوصلہ افزائیوں  کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں  ۔دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسن و خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں  اور شہروں  میں   مُتَعَدَّد مجالِس بنائی گئی ہیں۔ مِنجُملہ  مجلسِ رابِطہ بِالْعلماءِ و المَشائِخبھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔اس کے مقاصد میں  علماء ومشائخ اہلسنت سے روابط مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس مجلس کے ذریعے ملک بھر سے مفتیانِ عِظام وعُلَمَائے کرام کے مَدَنی چینل کے بارے میں  تأثرات موصول ہوئے ،جن کے اقتباسات حسبِ ذیل ہیں ؛
مَدَنی چینل کے بارے میں  عُلَمَائے کرام کے تأثرات
(اقتباسات)
 (1)شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر سید مراتب علی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خلیفہ مجاز شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) و شیخ الحدیث والتفسیر