دق صحرا میں نو خیز گلاب کی مانند ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(47)حضرت مولانانیاز احمد فیضی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد جیلانی چشتیاں ضلع بہاولنگر )
احقر العباد نے جب مَدَنی چینلکے اجراء کی خبر سنی تو انتہائی دلی مسرت ہوئی۔دیگر چینلز کے ذریعے زمانہ ٔجاہلیت سے بڑھ کر اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور نسل نَو کو میڈیا کے ذریعے اخلاقِ بد اور افکارِ فاسدہ میں جکڑا جارہا ہے۔انتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا چینل ہو جس پر اُمتِ مسلمہ کی اخلاقی، اصلاحی، فکری تربیت کی جائے اور صحیح معنوں میں آقائے کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچایا جاسکے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن دعوتِ اسلامی کے امیر ، ا میرِ اہلسنّت حضرت مولانا پیر طریقت محمد الیاس عطّاؔر قادری مدظلہ اور آپ کے تربیت یافتہ نوجوانوں نے اس عظیم ضرورت کو پورا کردیا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد