Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
32 - 48
جیسی کوشش کی مولیٰ تعالیٰ اسے شرفِ قبولیت سے نوازے اور بالخصوص حکومتی ادارے جنہوں  نے اِس چینل کی عارضی منظوری دی ہے اِنہیں  اس نیکی کی اچھی جزا دے اور انہیں  اس چینل کو مستقل طور پر جاری کرنے کی توفیق دے۔ اٰمین بجاہ سیِّدالمرسلینصلی اللہ علیہ وسلم ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(46)حضرت مولانامحمد منور نورانی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(ناظم تعلیمات ادارہ مصباح القرآن ساہیوال )
	 دورِ حاضر میں  جب کہ میڈیا ذہن سازی اور کردار کی اچھی یا بری اَنگیْخت (ترغیب)میں  سب سے کارگر ہتھیار ثابت ہوچکا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ذہن و فکر کے دریچے وَ ا کررہا ہے۔ ضروری ہے کہ نسلِ نو کو اس کے اثراتِ بد اور افکارِ فاسد سے پاک رکھنے کی مخلصانہ تگ و دَو کی جائے۔ بے شمار اخلاق باختہ اور ایمان سوز چینلزکی موجودگی میں  پاکیزگی وطہارتِ فکر، اصلاحِ عقائد و اعمال کے مقصد جلیلہ کے حصول کے لیے مَدَنی چینل  کا اجرا انتہائی قابل قدر اور لق و