Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
31 - 48
(44)حضرت مولانا حافظ قاری محمدسلیم قادر ی صاحب  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی 
(مہتمم دارالعلوم قادریہ رضویہ پرانا شہر شیخو پورہ )
  (45)حضرت صاحبزادہ غلام معین الدین نظامی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی چشتیاں  شریف ضلع بہاولنگر)
	 ماشاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ، دعوتِ اسلامی جو اہلِ سنت وجماعت کی مکمل غیر سیاسی تحریک ہے، نے پچھلے تقریباً 27سالوں  میں  دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں  میں  35سے زائد مختلف شعبہ جات میں  انتہائی جاں  سوزی سے پُرخلوص کام کے ذریعے علماء و مشائخ اہلِ سنت کَثَّرَھُمُ اللہُ تَعَالٰی اور مسلمانانِ عالم کے دلوں  میں  خوب خوب خوشیاں  داخل کی ہیں۔ اور اب مَدَنی چینل کا آغاز تو دعوتِ اسلامی کا ایسا اقدام ہے جو ’’ضرورتِ وقت‘‘ ہے۔ اللہ تعالیٰ جناب امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی مدظلہ کو دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لیے مزید مساعی ٔ جمیلہ کرنے کی توفیق دے اور جن احباب نے اِس چینل کے لیے