Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
28 - 48
نے پوری کردی ہم دعا گو ہیں  کہ اللہ تعالیٰ بھرپور کامیابی عطا فرمائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(35)حضرت مولانا ابرار احمد مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مدرس جامعہ نعیمیہ وخطیب جامع مسجدغوثیہ ہجرت کالونی باب المدینہ کراچی  )
	مَدَنی چینل کے آغاز سے دیگر شعبہ جاتِ دعوتِ اسلامی کی طرح اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ خداوندقدوس مسلمانوں  میں  مذہبی وعقیدی انقلاب لائے گا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(36)حضرت مولانا ملک شوکت علی چشتی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
( خطیب جامع مسجدنورانی بلاک 12 گلزار طیبہ سرگودھا)
	 میڈیاکے اِ س دور میں  خالصتاً اسلامی چینل کی کمی محسوس کرنے والے اہلِ محبت اور اہلِ درد کی اس خواہش اور ضرورت کو مَدَنی چینل نے بطریق اَحسن پورا کردیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد