Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
27 - 48
(۵) …اس چینل سے اہلسنّت کو ایک تربیت یافتہ ٹیم بھی مل جائے گی جو تیز رفتاری سے اس میدان میں  اپنا لوہا منوائے گی۔
	بہرحال ہم اس چینل کے شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی کے تمام مرکزی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
  (34) حضرت مولانا محمد قمر الدین شاہ بخاری سعیدی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
( قطب پور سادات دنیاپورلودھراں )
	 موجودہ حالات میں  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل کا آغاز بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور بے حیائی ،فحاشی، عریانی اور ظلماتی فضا میں  اصلاح کے لیے روشن آفتاب کی مانند ہے۔ اس چینل سے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ  بہت ہی عمدہ نتائج برآمد ہوں  گے ، اور آنے والے وقت میں  اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ دیگر تمام چینلوں  پر بھاری ثابت ہوگا۔ لوگ میڈیا کی طرف بھاگتے ہیں  موجودہ حالات میں  اس کی اشد ضرورت تھی جو کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل