Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
26 - 48
(33) حضرت مولاناپروفیسر عون محمد سعیدی    مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم دارالعلوم حسنیہ نزد سبزی منڈی بہاولپور)
	  اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی جتنے شعبوں  میں  بھی کام کررہی ہے وہاں  خوب سے خوب تر کام ہورہا ہے۔ مَدَنی چینل کے آغاز کا فیصلہ بھی یقیناً انتہائی غور و فکر کے بعد کیا گیا اور اس کے نتائج و ثمرات بھی فوری طور پر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے جو فوائد سامنے آرہے ہیں  وہ حسبِ ذیل ہیں :
(۱) …باطل کے کشمکش کے اس دور میں  اہلسنّت کا پیغام گھر گھر میں  پہنچ رہا ہے۔
(۲) …بین الاقوامی سطح پر موثر اور دل نشین انداز میں  ہمارا پیغام وہاں  تک پہنچ رہا ہے جہاں  اس ذریعے کے بغیر رسائی بے حد مشکل ہے۔
(۳) …پاکستان میں  ایک چینل بھی ایسا نہ تھا جس میں  غیر محرم عورتوں  کو اچھلتے کودتے نہ دکھایا جاتا ہو۔ یہ واحد چینل ہے جو اس خامی سے مبرا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک آئیڈیل اسلامک چینل ہے۔
(۴) …یہ پہلا چینل ہے جو خالصتاً اہلسنّت کے پیغام کو لے کر اٹھا ہے اس میں  باطل کی ہلکی سی آمیزش بھی نہیں  ہے ۔