کا اختلاف برحق ہے۔ مگر اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہے۔ مَدَنی چینل کے آنے سے یقیناً اچھی تبدیلی آئے گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(32)حضرت مولانا مفتی احمد بخش مہروی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب و ناظم اعلیٰ جامع قادریہ اہلسنت دنیا پورضلع لودھراں )
آج اس وقت امتِ محمدیہ (علی صاحبھاالصلوۃ والسلام)بے راہ روی پر لگ چکی ہے اور بے حیائی کا طوفان میڈیا کے ذریعے شدت سے پھیل رہا ہے، اس کے قلع قمع کے لیے اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ ہماری تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر سنتوں بھری تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بہت موثر ثابت ہوگا اس پر تحریک دعوت ِ اسلامی کے امیر ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری (دامت برکاتہم العالیہ)کے اصلاحی بیانات سے بہت امت کی اصلاح ہوگی اور آنے والے وقت میں اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت کامیابی ہوگی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد