دوعالم (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )کے صدقے مزید ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(30) حضرت مولانامفتی محمد کاشف مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی بہاولپور )
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجرا ایک اہم انقلابی قدم ہے۔ اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(31) حضرت مولانامحمد فیاض احمد اویسی رضوی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم دارالعلوم جامعہ اُویسیہ رضویہ ،جامع سیرانی مسجد بہاولپور)
تحریری ، تبلیغی، ،تدریسی میدان میں دعوتِ اسلامی قابلِ ر شک کارہائے نمایاں کررہی ہے اور موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے کون واقف نہیں ، سچی بات ہے کہ آج کی جنگ میڈیا کے ذریعے جیتی جاسکتی ہے۔ اگر چہ فوٹو بازی پر علماء کرام