ہمارے سامنے موجود ہے۔ اللہ جَلَّ جَلَالُہ آپ کی اس سعی ٔ جمیلہ کو قبول فرمائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(28) حضرت مولانامفتی محمدحمید الدین رضوی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب جامع مسجد فریدیہ ہاؤسنگ کالونی ٹوبہ دارالسلام پنجاب )
تبلیغ دین و احیاء سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تنظیم دعوتِ اسلامی روز افزوں ترقی و کمال کی طر ف گامزن ہے۔ اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام مَدَنی چینل کا قیام ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ اور عصری اور جدید تقاضوں کے مطابق تجدید و احیاء دین اور فروغِ عشقِ رسولِ کریم (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کی خاطر دعوتِ اسلامی کی یہ حسین کاوش قابلِ صد تحسین و مبارکباد کی مستحق ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(29)شیخ طریقت پیر سید محمد خالد مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ بہاولپور)
مَدَنی چینل دیکھا ، از حد خوشی ہوئی، اللہ ربُّ العزت سرکارِ