(26)حضرت مولانامفتی محمد یعقوب سعیدی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم جامعہ عائشہ صدیقہ بادشاہی مسجدجلہ جیم میلسی ضلع وہاڑی)
اہلسنّت کی عظیم دینی و تبلیغی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا اجراء کیا ہے بہت عظیم کارنامہ ہے۔لوگوں کو اس کے متعلق بہت معلومات ہوں گی کہ دعوتِ اسلامی دنیا کو دین کا مقصد بتانے کے لیے اسوہ ٔحسنہ کے لیے سرکار( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی سنتوں کے لیے گلی گلی کوچہ کوچہ شہر شہر اور ملکوں میں کیسے محنت کررہی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(27) حضرت مولانامفتی محمد الہٰی بخش مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مدرس مدرسہ عربیہ حنفیہ غوث الاسلام پرانی عیدگاہ جھنگ صدر)
ایک بندئہ ناچیز ہی نہیں ، بلکہ ہر وہ سُنی جس کے دل میں مسلکی درد کی چنگاری موجزن تھی ، چاہتا تھا کہ اپنے مسلک کو اُجاگر کرنے کا وسیلہ جلیلہ ہو، وہ اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کی شکل میں