(24)حضرت مولانا زین العابدین قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مدرسہ رحمانیہ متصل تاج مسجد مین روڈ مَورو باب الاسلام سندھ)
اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ ہمیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ آج کے پرفتن دور میں جہاں جاہلیت عروج پہ پہنچ چکی ہے۔ ہدایت کا سرچشمہ’’مَدَنی چینل‘‘ جس کے ذریعے اسلام کی خدمت کو عام کیا جارہا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(25)حضرت مولانا مفتی محمد الطاف سعیدی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(صدر مدرس مصباح العلوم میلسی روڈضلع وہاڑی پنجاب)
اہلسنّت کی معروف تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامینے مَدَنی چینل کے نام سے جو نشریات شروع کی ہیں بہت ہی احسن کام کیا ہے۔ دورِ حاضر جب کہ ہر طرف فحاشی و عریانی عروج پر ہے۔ اور مسلمان کو راہِ راست سے ہٹانے کے لیے بڑے بڑے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ تو اس دور میں ’’مَدَنی چینل‘‘ ایک نعمت سے کم نہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد