Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
20 - 48
بدتہذیبی اور بدعقیدگی کے طوفان کو روکنے میں  اہم کردار ادا کرے گا۔ عالم اسلام کی اس بابرکت مدنی تحریک کے کام میں  مضبوطی آئے گی۔ عشق رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) ، حُبِّ صحابہ و اہلِ بیت (علیہم الرضوان )اور حُبِّ اولیاء و علماء کی شمع سے دین اسلام کے کام میں  زبردست ترقی آئے گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(23)حضرت مولانا قاری فیض بخش رضوی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(جامعہ رضویہ مصباح القرآن فیصل آباد وہاڑی چوک ملتان)
	  اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اہلسنّت کا مان ہے ۔دورِ حاضر کی ضرورت تھی کہ شیطان کو مات دینے کے لیے کوئی اہلِ درد بندہ میڈیا میں  کوئی ایسا قدم اٹھائے جس میں  دور تک کہیں  گناہ کا شبہ بھی نہ ہو۔ مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے اسلامی بھائیوں  نے جب مَدَنی چینل کے بارے میں  آگاہ کیا ، بہت خوشی ہوئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد