(ضلع مفتی مظفر آباد ، ریاست جموں وکشمیر)
دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے جس چینل کا آغاز کیا ہے مظفر آباد میں کیبل آپریٹرز یہ چینل دِکھا رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی بہت ہی اعلیٰ کاوش ہے، اس سے دعوتِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ امیر اہلسنت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری (دامت برکاتہم العالیہ)اس پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ آپ کے محبت بھرے خطابات لوگوں کے دلوں پر یقیناً اثر انداز ہوں گے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(22) حضرت مولانا قاضی عبدالوحید مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(دربار عالیہ جھاگ شریف دواریاں ضلع نیلم مظفر آباد آزاد کشمیر)
اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے سیٹلائٹ اور کیبل پر آغاز کرکے انقلابی قدم اٹھایا ہے جس پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور بالخصوص امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر (دامت برکاتہم العالیہ) مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مجھے امید ہے کہ مَدَنی چینل