مراعات مَدَنی چینل کو دینی چاہئیں۔ کیونکہ یہ چینل شر انگیزی سے پاک اور ملک دوست ہے۔ ماشاء اللہ دعوتِ اسلامی آج تک کبھی بھی گھیراؤ جلاؤ ، پتھراؤ اور انتہا پسندی میں شریک نہیں دیکھی گئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20)حضرت مولانا روھیل احمد عباسی قادری شاذلی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب جامع مسجد دربار سہیلی سرکار مظفر آباد کشمیر)
الیکٹرانک میڈیا پر مَدَنی چینل کا آغاز بالیقین، غلامانِ رسول مسلمانوں اور مومنوں کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے، اور وقت کی ایک بہت اہم ضرورت اور تقاضا بھی ہے۔ کہ جہاں عوام کو ٹی وی اور دیگر ذرائع سے فحش قسم کے پروگرامز دکھا کر اللہ تعالیٰ سے دوری کا درس دیا جارہا ہے وہاں ایسے پروگرام یقینا اصلاح احوال کے لیے ضروری اور بہتر اہمیت کے حامل ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(21)حضرت مولانا مفتی حافظ نذیر احمد قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی