سایہ و پھلدار کی جڑیں 66 سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ، جب کہ 35 سے زائد مختلف شاخوں ( شعبہ جات ) سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے امتِ مصطفوی (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام )کو مستفید و مستفیض کررہی ہیں او ر اب مَدَنی چینل کے نام سے خالص مذہبی و دینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا آغاز کرنا مولانا موصوف(امیراہلسنت) اور دعوتِ اسلامی کا واقعی منظم کارنامہ ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(19)صاحبزادہ پیرسید منیر احمد شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(سجادہ نشین سلسلہ قادریہ نقشبندیہ کوٹ غلام محمد خان قصور)
مَدَنی چینل ہمارے لیے باعثِ برکت و جماعتِ رحمت ہے۔ مَدَنی چینل آنے کی وجہ سے نبی ٔکریم (صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم)کے غلاموں اور عاشِقوں کے دل و دماغ میں خوشی کی لہر آئی ہے۔ اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کی وجہ سے اللہ جَلَّ جَلَالُہ اور اس کے رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) کی میٹھی میٹھی باتیں عوام الناس تک پہنچیں گی اور معاشرے کی اصلاح ہوگی لہذا حکومتِ پاکستان نے جہاں دیگر چینل کو اجازت و سہولت دی ہوئی ہیں وہاں سب سے زیادہ