رضوی (دامت برکاتہم العالیہ) کا دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کو احسن انداز سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کے ساتھ ساتھ مَدَنی چینلکے کام سے ٹی وی نشریات کا آغازکرنا لائقِ صد تحسین و آفرین عمل ہے جس پر انہیں جتنا بھی ہدیۂ تبریک پیش کیا جائے وہ کم ہے کہ انہوں نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے امتِ نبوی (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام) پر کمال مہربانی کی ہے اور ہمت بلند بخت ہیں وہ احباب جنہوں نے مَدَنی چینل کے قیام کو عمل میں لانے کے لیے دامے دَرمے قدمے سُخنے حصہ لیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(18)حضرت صاحبزادہ خواجہ اظہار الحق مسعود شاہ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(قائم مقام سجادہ نشین دربار عالیہ چشتیہ نظامیہ ملنگیہ علی پور شریف اوکاڑہ)
اللہ کریم بہترین جزا دے امیر اہلسنت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی (دامت فیوضہم) کو۔ جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو چلایا ، پروان چڑھایا اور صرف 27 سال کی مختصر مدت میں دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں ، تنظیم ( نظم و ضبط) سے مزین و آراستہ کیا اور نتیجۃً آج اس شجرئہ