Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
15 - 48
میں  پھیلا ہوا مستحکم نیٹ ورک ہے۔ اور اب مَدَ نی چینل کے نام سے ’’شرعی تقاضوں  کے تحت ‘‘ چلنے والے ٹی وی چینل کا آغاز کرکے تو دعوتِ اسلامی نے بہ بانگِ دُہُل یہ اعلان کردیا ہے کہدعوتِ اسلامیآقائے نامدار( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے دینِ متین کے خلاف برسر پیکار ، اغیارِ ناہنجار کے عزائم و کردار سے مکمَّل خبردار ہے اور فیشن و ترقی کے نام پر چمنِ سننِ شاہِ زمن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم )میں  موسِمِ خَزاں  لانے کے لیے استعمال ہونے والے میڈیا کے صحیح اوردرست شرعی استعمال سے گلستان و گلزار سنّتِ شہِ ابرار( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں  بہار لانے کے لیے انتہائی مَتانت سے برسر پیکار ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(17) حضرت مولانا مفتی ابوالظفراحمد یار مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(صدر مدرس دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ)
وائے ناکامی متاعِ کارواں  جاتا رہا
کارواں  کے دل سے احساسِ زِیاں  جاتا رہا
	 اِ ن حالات میں  امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری