( خطیب مرکزی سیرت کمیٹی مظفر آباد کشمیر)
اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ موجودہ دور میں مَدَنی چینلبے حیائی و بے دینی کا توڑ ہے، اور اصلاحی بیانات مسلمین و مسلمات (ہرمسلمان مردوعورت)کے لیے مشعل نور ہیں۔ اور مَدَنی چینل کا افتتاح یقیناً عوام اہلسنّت سمیت عالم اسلام کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنے گا۔ میں دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کے ذمہ داروں کے لیے دعا کرتا ہوں جس طریقہ سے ایک دینی کام کا آغاز کیا ہے اسے مسلسل جاری رکھیں۔ تاکہ رحمت ِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ،اہلبیت کی محبت، صحابہ کرام(علیہم الرضوان) کی محبت مرد و زن کے دلوں میں پیدا کی جائے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(16)حضرت مولانا محمد اقبال چشتی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ اوکا ڑہ)
دعوتِ اسلامی جس نے اہل سنت کے کام کو کم و بیش ہر شعبہ میں احسن پیرایہ میں کرنے کی مساعی جمیلہ کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت دعوتِ اسلامی کا آج 66 سے زائد ممالک میں ، 35 سے زائد مختلف شعبہ جات