Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
13 - 48
پہنائے اور دینِ حبیب (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام) کو عروج و ارتقاء نصیب فرمائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(14)حضرت مولانا حافظ اللہ بخش چشتی قادِری   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
	(خطیب مرکزی جامع مسجد دربار قادریہ ڈیرہ غازی خان )
	 اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینلتو سونے پر سہاگہ کا کام کررہا ہے مولاناروم(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کا ارشاد ہے۔
آں  ہلاکِ امت پیش کہ بود
زانکہ بر جندل گمان بر دند عود
(ترجمہ:وہ جوگزشتہ امت کی ہلاکت تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے پتھرکوخوشبودارلکڑی سمجھ رکھاتھا۔)
	گویا کہ مَدَنی چینلنے حق و باطل میں خط امتیاز کھینچ لیا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے نتائج بہترسے بہتر اور بہتر سے بہترین ظاہر ہوتے جائیں  گے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (15)حضرت مولانا محمد یوسف ضیائی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی