Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
11 - 48
گانے بجانے کے گمراہ کن پرگرام دیکھتے ہیں  انہیں  مَدَنی چینل سے رہنمائی لینی چاہیے ، مسلمان خواتین بے پردگی و نافرمانیوں  سے مَدَنی چینل کے ذریعہ محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ہر قسم کی رہنمائی مَدَنی چینل کے ذریعہ ہورہی ہے، اہلِ اسلام کو باقی تمام چینل بند کروا دینے چاہئیں  اور فقط مَدَنی چینل کو دیکھیں  تاکہ ہر قسم کی برائی و گناہ سے اجتناب ہو۔ دعوتِ اسلامی کی تہذیب فقط جنت کے راستے کی رہنمائی ہے ، ہر سُنی عالم و خطیب و امام و حافظ وقاری و نعت خوان اور تمام سنّی رہنما بھرپور طریقہ سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں ،دعوتِ اسلامی کی بھرپور حمایت کریں ، مَدَنی چینل کی ترغیب دلائیں  ۔فیض اعلیٰ حضرت کی برکات د عوتِ اسلامی ہے۔ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11)حضرت مولانا پیر محمد خالدحسن مجددی قادری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(سجادہ نشین آستانیہ عالیہ مجدْیہ قادریہ’’ کھوکر کی‘‘ و مہتمم ’’جامعہ فاطمۃ الزہرائ‘‘ گوجرانوالہ )
	  اچھا ہوا کارپردازانِ دعوتِ اسلامی نے اپنا ٹی وی مذہبی چینل جاری کردیا ۔ اس سے شیاطین اور شیطانی قوتیں  گھبرائیں  گی اور حق کا بول بالا ہوگا۔