اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ مغفِرت نِشان ہے: ’’ مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پُلْ صِراط پر نور ہے جو روزِ جُمُعہ مجھ پر اَسّی بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ ‘‘ (اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّص۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی چینل
مَحَلّے میں اگر مجوسی (آگ پوجنے والا)ہوٹل کھول لے تو ہر فرد کو یہ سمجھانا بہت دشوار ہو گا کہ اِس کافِر سے گوشت یا گوشت والی کوئی سی بھی غذا لیکر مت کھا ؤ کہ گناہ وحرام ہے۔ اَنسب طریقہ یہ ہے کہ اس مَحَلَّے میں مسلمان ہوٹل کھول لے اگر ایسا کر لیاتو اب سمجھانا آسان ہو جائے گا کہ وہاں کے بجائے یہاں سے کھاؤ۔ اِسی طرح T.V. کا مُعامَلہ ہے آج شاید ہی کوئی گھر T.V. سے خالی ہواور ہر باشُعُور