Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
9 - 58
معمول بن گیا یوں  میں  فیضانِ سنت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے مشکبار ماحول سے آشنا ہو گئی مگر ابھی تک مدنی ماحول سے وابستہ نہیں  ہوئی تھی، ایک مرتبہ میری ملاقات مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ہو گئی، انہوں  نے بھی شفقت فرمائی اور محبت بھرے انداز میں  مجھے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی دعوت پیش کی، فیضانِ سنّت کی پرتاثیر تحریر کی برکت سے میں  پہلے ہی مدنی ماحول سے متأثر ہو چکی تھی لہٰذا میں  نے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شریک ہو کر علمِ دین کی برکتوں  سے مالا مال ہونے کی نیّت کر لی اور مقررہ دن سنّتوں  بھرے اجتماع میں  پہنچ گئی، جہاں  ایک روح پرور سماں  تھا، حیاسے پرنور ماحول تھا، باپردہ اسلامی بہنوں  میں  آ کر پتا چلا کہ ایک مسلمان عورت کو کس قدر پردے کا اہتمام کرنا چاہئے، اس پُرفتن دور میں  جبکہ ہمارے معاشرے میں  خواتین پردے کی اہمیت سے ناواقف، اپنی قبر و آخرت کو فراموش کیے، شادی بیاہ اوردیگر گھریلو تقریبات میں  بے پردگی کے گناہ سے اپنے نامۂ اعمال کو سیاہ کرتیں  ہیں  ایسے حالات میں  دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنیں  حیا و عفت کا عملی طور پر درس دیتی ہوئی بہت اچھی لگیں۔ 
 	الغرض سنتوں بھرے اجتماع میں  شرکت کی برکت سے میری غفلت دور ہو گئی، میں  مقصدِ حیات سے واقف ہو گئی، زندگی کی انمول سانسوں  کی قدر و