Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
8 - 58
ہے۔ (ترمذی،کتاب العلم،باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ،۴/۳۱۳،حدیث:۲۶۹۴)
{2}سُنّتیں  سکھانے کا جذبہ
	ایک اسلامی بہن نے اپنے مدنی ماحول سے وابستگی کے احوال کچھ یوں بیان کیے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں سنّتوں  کی قدر و منزلت سے نابلد تھی، میرے دل میں  سنـّتِ رسول کی محبت کچھ یوں  اُجاگر ہوئی، ۱۴۱۶ ھ مطابق 1996ء  کی بات ہے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے میری ملاقات ہو گئی، جو نیکی کی دعوت کے جذبے سے سرشار تھیں  انہوں  نے میری قبر و آخرت کی بہتری کی خاطر مجھے شیخ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایۂ ناز تالیف ’’فیضان سنت‘‘تحفۃً پیش کرتے ہوئے اسے پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ ان کا پیار بھرا انداز دیکھ کر میں  نے وہ کتاب لے لی اور جب اس کا مطالعہ شروع کیا تو میں  نے تحریر کو انتہائی عام فہم پایا مزید جگہ بہ جگہ بزرگانِ دین کے خوفِ خدا اور عشقِ رسول کے واقعات موجود تھے جنہیں  پڑھ کر اولیاء کرام کی محبت و عقیدت دل میں  جاگزیں  ہو گئی خصوصاً اِس کتاب کے باب’’ فیضانِ درود و سلام‘‘ میں  درودِ پاک پڑھنے کے فضائل پرمبنی روایات کے ساتھ ساتھ درود و سلام کی برکات سے بھر پور واقعات پڑھ کر دل میں  عشقِ رسول کی شمع فروزاں  ہو گئی، درود وسلام پڑھنے کا