Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
7 - 58
 اسلامی بہن قبر و آخرت کی تیاری کرنے کے جذبے سے مالا مال ہو گئی اور اپنی زندگی کی بقیہ سانسوں  کو غنیمت جانتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئی، مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسۃُ المدینہ (بالغات) میں  شرکت کرنا معمول بنا لیا مزید علمِ دین کا ایسا ذوق نصیب ہوا کہ عالمہ کورس کرنے کی سعادت حاصل کرنے لگی، علمِ دین پڑھنے، پڑھانے اور اس کے اجر و ثواب کی فضیلت کے کیاکہنے؟ اس سے انسان کی دنیا و آخرت سنور جاتیں  ہیں  اور یہی علم ذریعہ نجات ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے قرآنِ مجید میں  علمِ دین جاننے والوں  کی بزرگی اور فضیلت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہیَرْفَعِ اللہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ (پ۲۸،المجادلۃ:۱۱) ترجمہ کنزالایمان: اﷲتعالٰی تمہارے ایمان والوں  کے اور ان لوگوں  کے جن کو علم دیا گیا ہے بہت سے درجات بلند فرمائے گا۔ 
	حضور اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بہت سی حدیثوں  میں  علمِ دین کی فضیلت بیان فرمائی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا:عالم کی فضیلت عابد پر ویسی ہی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے ادنیٰ پر پھر فرمایا کہ اﷲتعالٰی اور اس کے فرشتے اور تمام آسمان و زمین والے یہاں  تک کہ چیونٹی اپنے سوراخ میں  اور یہاں  تک کہ مچھلی سب اس کی بھلائی چاہنے والے ہیں  جو عالم کہ لوگوں کو اچھی باتوں  کی تعلیم دیتا